پاکستان

پی آئی اے کے ملازمین نے روزانہ دو گھنٹے کی ہڑتال کا آغاز کردیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ملازمین نے روزانہ دو گھنٹے کی ہڑتال کا آغاز کردیا۔

پی آئی اے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے اور ائیرلائنز کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف دو گھنٹے کی ہڑتال کا آج سے آغاز کیا ہے۔

ہڑتال دوپہر دو بجے سے 4 بجے تک ملک بھر کے  پی آئی اے بکنگ آفسز میں ہڑتال کی گئی۔

آج پہلے روز کراچی، کوئٹہ اور ملتان کے بکنگ آفسز میں ہڑتال کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز  (پی آئی اے) کی مجوزہ نجکاری اور ملازمین کی تنخواہیں کم ہونے کے خلاف پی آئی اے، سی بی اے اور دیگر نمائندہ تنظیموں نے انتظامیہ اور نگران حکومت کو گزشتہ دنوں 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال سمیت ہر قسم کے راست اقدام کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :