پاکستان
06 جنوری ، 2013

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں 2 سیاسی کارکنوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں 2 سیاسی کارکنوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی…شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے دو کارکنوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں ریلوے پھا ٹک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شاہ زیب خان کو قتل کر دیا۔کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تاہم زخمی ہونے والا دوسرا شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ سخی حسن میں واقع پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ مقتول پیٹرول پمپ پر پنکچر کی دوکان پر کام کرتا تھا۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔گلبہار کے علاقے خاموش کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نیوکراچی کے علاقے سیکٹر فائیو جے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مقتولین کی شناخت عبدالرزاق اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان سنی تحریک کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ان کے کارکن تھے جبکہ بنارس کے علاقے ولیکا میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔

مزید خبریں :