06 جنوری ، 2013
پھالیہ…وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کو شکست دی ہے، آنے والا دور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔ پھالیہ موضع بھاگٹ میں ایم پی اے چوہدری آصف بشیر بھاگٹ کی رہائش گاہ پر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا چند ناعاقبت اندیش امپورٹڈ سیاستدان لانگ مارچ کی دھمکیاں دے کر پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ان امپورٹڈ سیاستدانوں کی سوچ کو شکست فاش دے گی اور ملک میں جلد ہی نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ایران پاکستان کوروزانہ ایک ہزار کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جس سے صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دو سال میں لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔