پاکستان
06 جنوری ، 2013

لاہور:شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، چار فرار

لاہور:شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، چار فرار

لاہور …لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے چار ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق فضل پارک شاہدرہ میں 5 ڈاکو بارہ دری روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر چوکی بیگم کوٹ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہو گئے،زخمی ڈاکو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوٴس جمع کرا دی ہے۔

مزید خبریں :