19 اگست ، 2023
وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پروونشل پولیس آفیسر تعینات کیے گئے رفعت مختار پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے جن کا سندھ پولیس میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
انسپیکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے غلام نبی میمن ان دنوں چھٹیوں پر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
غلام نبی میمن کو نئے احکامات ملنے تک اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔