06 جنوری ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے توہین عدالت کیس کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے 9 وکلاء پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔لال قلعہ گراونڈ میں صحافتی تنظیموں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے بعد ایم کیو ایم کے ترجمان نے الطاف حسین کے توہین عدالت کیس کیلئے وکلاء کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے جبکہ دیگر وکلاء میں قاضی خالد، رانا آصف، چوہدری محمد احسن، چوہدری رمضان، عبداللہ کاکڑ، کامران مرتضیٰ، ضمیر لیاقت اور بجن داس شامل ہیں۔