پاکستان
06 جنوری ، 2013

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار

کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی7 درجہ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،ڑوب ،سبی، نصیر آباد ، مکران اور قلات ڈویڑن میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، جبکہ کوئٹہ میں گزشتہ دس دن سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ، آج درجہ حرارت سات درجہ تک گر گیا ہے،آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر علاقوں میں اسی طرح موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :