21 اگست ، 2023
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو روایتی افغان ڈریس تحفے میں دیے، روایتی ڈریس خوبصورت ہاتھوں کی کڑھائی سے مزین ہیں۔
ہاتھ سے تیار کردہ کڑھائی والے یاخان ڈریس کو دوستی کے مثال کے طور پر پیش کیا گیا، حشمت اللہ شہیدی نے پاکستان ٹیم کو ڈریس ٹریننگ سیشن کے موقع پر پیش کیے۔
خیال رہے کہ ماضی میں افغانستان اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کئی بار تناؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ کھیل میں تناؤ کو کم اور دوستی کو بڑھانے کیلئے افغان ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی ڈریس کا تحفہ پیش کیا ہے۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔