Time 22 اگست ، 2023
کھیل

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف

انجری ایشیز سیریز میں ہوئی تھی اور آخری دو ٹیسٹ میچز انجیکشنز لگوا کر کھیلے: اسٹیو اسمتھ/ فائل فوٹو
انجری ایشیز سیریز میں ہوئی تھی اور آخری دو ٹیسٹ میچز انجیکشنز لگوا کر کھیلے: اسٹیو اسمتھ/ فائل فوٹو

سڈنی: آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے اپنی بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف کیا کہ مجھے کلائی کی انجری ایشیز سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں ہوئی۔

اسٹیو اسمتھ نے اپنی انجری کے بارے میں مزید بتایا کہ انجری ایشیز سیریز  میں ہوئی تھی اور آخری دو ٹیسٹ میچز انجیکشنز لگوا کر کھیلے۔

کرکٹر نے بتایا کہ سڈنی سیریز کے تین ٹیسٹ میچز کے دوران میں تکلیف میں رہا اور  سیریز کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچنے پر اندازہ ہوا کہ معاملہ اچھا نہیں، اسکین کروانے پر مجھے انجری کی نوعیت کا اندازہ ہوا۔

آسٹریلوی کرکٹر نے بھارت میں ون ڈے سیریز اور ورلڈکپ کھیلنے کی امید کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد انجری کا بتایا، اسٹیو اسمتھ دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :