Time 23 اگست ، 2023
کھیل

کمرشل رائٹس اور لیگز کا معاملہ: کپتان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی پی سی بی حکام سے طویل ملاقات

پی سی بی آفیشلز نے تمام معاملات اور شقوں پرکھلاڑیوں کوبریف کردیا ہے اور پی سی بی جلد معاملات کےخوش اسلوبی سےحل کےلیے پرامید ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
پی سی بی آفیشلز نے تمام معاملات اور شقوں پرکھلاڑیوں کوبریف کردیا ہے اور پی سی بی جلد معاملات کےخوش اسلوبی سےحل کےلیے پرامید ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

پی سی بی عہدیداران اور قومی ٹیم کے کپتان سمیت سینئر کھلاڑیوں کے درمیان کمرشل رائٹس اور لیگز میں شرکت کے معاملے پر طویل ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ رواں ہفتے دیے جانے امکان ہے جس سے متعلق  تمام معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ نےکھلاڑیوں کی فہرست اورطریقہ کار طےکرلیا ہے جس کی عبوری چیئرمین پی سی بی وطن واپسی پر حتمی منظوری دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ 350 سے زائد کرکٹرزکو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کپتان بابراعظم اور سینئرکرکٹرز سے سری لنکا میں پی سی بی آفیشلزکی ہمبنٹوٹا میں طویل ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کےکمرشل رائٹس اور لیگز میں شرکت کی اجازت کا معاملہ حل طلب تھا جب کہ دیگر مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں شیئرکے معاملات بھی حل طلب تھے، پی سی بی آفیشلز نے تمام معاملات اور شقوں پرکھلاڑیوں کوبریف کردیا ہے اور پی سی بی جلد معاملات کےخوش اسلوبی سےحل کےلیے پرامید ہے۔

مزید خبریں :