Time 25 اگست ، 2023
دنیا

شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر بیٹے کا ماں پر اینٹوں سے تشدد، گلا کاٹ دیا

گرفتار ملزمان سے پولیس نے تفتیش کی، دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا/ فائل فوٹو
 گرفتار ملزمان سے پولیس نے تفتیش کی، دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا/ فائل فوٹو

بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ  کے بندہ میلرام گاؤں میں  پیش آیا جہاں بیٹے نے  45 سالہ  والدہ  پر  شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈ دینے میں ناکامی پر اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا اور پھر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

 بھارتی پولیس کے مطابق قتل کی جانے والی خاتون کی بیٹی نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس  کے بعد پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے بیٹے سمیت ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اینٹ سے مارا پیٹا گیا اور پھر پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے خاتون کا گلا کاٹ کر اس کی ٹانگیں بھی کاٹ دی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

مزید خبریں :