Time 27 اگست ، 2023
دنیا

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی نسیم شاہ کی دیوانی ہوگئیں

پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی :برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل
پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی :برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل

کراچی: بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد  برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی فین ہو گئیں۔

افغانستان سے سیریز  کے دوران دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ نے باؤنڈری لگا کر جہاں پاکستان  ٹیم کو دوسرا میچ  جتوانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں ایک بار پھر پریشر کے باوجود  پرفارمنس دے کر کروڑوں دل جیت لیے جس کے بعد نسیم شاہ کی پرفارمنس  کو ملکی و غیر ملکی سطح دونوں سطح پر سراہا گیا۔ 

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

میڈیا سے  گفتگو کے دوران برطانوی ہائی کمشنر  جین میریٹ بھی نسیم شاہ کی پرفارمنس کو سراہے بغیر نہ رہ سکیں اور کہا کہ نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے فیورٹ پلیئر بن گئے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ بہت اچھے ہوئے، پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔

جین میریٹ نے مزید  کہا کہ میرے والد مجھے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے لے کر جاتے تھے،پاکستان میں لوگوں کو کرکٹ اور کھانوں کا بڑا شوق ہے۔

مزید خبریں :