29 اگست ، 2023
ایشیا کپ کیلئے سری لنکا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، داسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سری لنکا کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کوشال مینڈس کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونا رتنے، کوشال پریرا، چریتھ اسالانکا کے نام اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
دھننجیا ڈی سلوا، سدھیرا سمارا وکرما، مہیش تھکشانا، دونیتھ ویلا لاگے بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سری لنکن بورڈ کی جانب سے متھیشا پتھیرانا، کسون راجیتھا، دُشان ہیمانتھا، بنورا فرنینڈو اور پرامود مدوشان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سری لنکن بورڈ کے مطابق وانندو ہسارانگا اور دُشمانتھا چمیرا انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کوشال پریرا فلو کی وجہ سے اسکواڈ جوائن نہیں کر سکے، البتہ صحتیاب ہونے کے بعد وہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
یاد رہے کہ ایشا کپ میں سری لنکا اپنا پہلا میچ 31 اگست کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔