07 جنوری ، 2013
پشاور … قبا ئلی علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 14 جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 2 لا کھ سے زیادہ بچے انسداد پولیو کے قطروں سے محروم رہیں گے۔ ای پی آئی فاٹا ذرائع کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں 14 جنوری سے شروع ہونے والی 3روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا نے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے جن کیلئے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنو بی اور شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی ،جس کی وجہ سے 2لاکھ سے زیادہ بچے پولیو سے بچاوٴ کے قطروں سے محروم رہیں گے۔