Time 01 ستمبر ، 2023
کھیل

ٹیم میں حارث کا رول کیوں مشکل ہوتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا مین تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلی ہے اس لیے ہمیں یہاں کی کنڈیشن کا اندازہ ہے: قومی فاسٹ بولر۔ فوٹو فائل
 پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا مین تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلی ہے اس لیے ہمیں یہاں کی کنڈیشن کا اندازہ ہے: قومی فاسٹ بولر۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتے گی کیونکہ پوری ٹیم کی ٹورنامنٹ کے لیے بھرپور تیاری ہے۔

کینڈی میں پی سی بی ڈیجیٹل ٹیم کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گزشتہ ایشیا کپ وہ نہیں کھیلے تھے لیکن اس بار ان کی بھرپور تیاری ہے، پورے سال کھلاڑی مصروف رہے اور ٹیم نے ہر شعبے میں ٹیم نے اچھا پرفام کیا۔

ان کا کہنا تھا سری لنکا کی فیلٹ پچز ہوتی ہیں جو اسپنرز کو مدد دیتی ہیں لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے سری لنکا میں لیگ کرکٹ بھی کھیلی، ٹیسٹ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی بھرپور انداز میں کھیلی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا مین تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلی ہے اس لیے ہمیں یہاں کی کنڈیشن کا اندازہ ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، فیملی سے زیادہ وقت ٹیم کے ساتھ گزرتا ہے، خوشی ہے کھلاڑی دل سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اس سے بھی اچھی بات یہ ہے کہ باہر بیٹھنے والے کھلاڑی بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ساتھی فاسٹ بولر حارث رؤف کا رول ون ڈے کرکٹ میں مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کو جس وقت بال ملتی ہے تو گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی لیکن حارث رؤف نے ہمیشہ بریک تھرو دیا، وہ اور حارث 2018 سے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور لاہور قلندرز میں بھی ان کی جوڑی میدان میں ساتھ اترتی ہے، اس وجہ سے دونوں فاسٹ بولر میں اچھی تال میل برقرار رہے۔

مزید خبریں :