جرائم
Time 02 ستمبر ، 2023

11سالہ منگیترکے قتل کے الزام میں ملزم گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میرپور خاص میں 11 سالہ منگیتر کے قتل کے الزام میں ملزم اور  اس کے 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شورو گاؤں میں 3  روز قبل کھیتو ں سے بچی کی لاش ملی تھی، بچی کے منگیتر  وحید شورو  نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

ملزم کا بچپن میں ہی بچی سے رشتہ طے ہوگیا تھا اور  ملزم اپنی منگیتر کے بجائے دوسری لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

ملزم کی اعانت کے الزام میں اس کے 3 بھائیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کو  پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

مزید خبریں :