03 ستمبر ، 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سہیل خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
سہیل خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 'اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی فیملی، کوچز مینٹورز ،ساتھیوں ،فینز اور وہ سب جنہوں نے سپورٹ کیا ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سہیل خان کا کہنا تھا کہ میں ڈومیسٹک وائٹ بال اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر سہیل خان نے پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے۔