کھیل
Time 03 ستمبر ، 2023

حارث رؤف، اسامہ اور زمان خان بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو پِک کرلیا گیا۔

بگ بیش لیگ  کے اوور سیز پلیئرز ڈرافٹنگ میں میلبرن اسٹارز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو گولڈ کیٹیگری میں پِک کیا۔

حارث رؤف اس سے پہلے بھی میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سڈنی تھنڈرز نے فاسٹ بولر زمان خان کو گولڈ کیٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ راؤنڈ فور میں میلبرن اسٹارز نے اسپنر اسامہ میر کو برونز کیٹیگری میں پِک کر لیا۔

 پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلے ہی  بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔