پنجاب آرٹس کونسل نے صوبے میں تھیٹرز کے ڈرامہ اسکرپٹ منسوخ کر دیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور : پنجاب آرٹس کونسل نے صوبے میں تھیٹرز کے ڈرامہ اسکرپٹ منسوخ کر دیے۔

نگران صوبائی وزيراطلاعات عامر میر  کے مطابق اسکرپٹ منسوخی کی بنیادی وجہ ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی تھی۔

عامر میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے ڈرامہ اسکرپٹس کی منظوری ترمیم شدہ ڈرامہ ایکٹ نافذ ہونے پر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترمیم شدہ ایکٹ میں اسٹیج ڈراموں سے ڈانسز نکال دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کے الزام پر حکومت پنجاب نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئےلاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرز کو سیل کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے لاہور کے الحمرا ہال میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر بھی پابندی لگا دی تھی جبکہ  اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نگران صوبائی وزيراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسٹیج ڈراموں کےنام پر فحش ڈانس کرانے اور عریانی پھیلانے پر کیا گیا۔

مزید خبریں :