پاکستان
08 جنوری ، 2013

انتخابی فہرستوں کی تصدیق الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی، وزارت دفاع

انتخابی فہرستوں کی تصدیق الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی، وزارت دفاع

اسلام آباد…وزارت دفاع کاکہناہے کہ فوج اور تمام فورسز الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی، جبکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی مکمل ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی۔ وزارت دفاع سے جاری اعلامیہ کے مطابق فوجی جوان اور رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کل سے کراچی میں تعینات ہوں گی اور یہ تعیناتی کراچی کے 5 اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق تک کی جائیگی۔ وزارت دفاع نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وہ پاک فوج اور وزارت دفاع سے مطلوب جوانوں اور گاڑیوں کی باضابطہ درخواست کرے۔

مزید خبریں :