08 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ طاہرالقادری گرفتاری کا بہانہ بنا کر لانگ مارچ سے فرار چاہتے ہیں، طاہرالقادری اور ان کے حمایتی خود آکر بھی گرفتاری دیں تو نہیں پکڑیں گے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کے بیان پر ردعمل میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ لانگ مارچ کیلئے ٹرانسپورٹرز کو روکنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہر بڑے مجمع میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہوتے ہیں۔