08 جنوری ، 2013
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے کر بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، شہباز شریف سے ماڈل ٹاوٴن میں عالمی موٹر کمپنی کے ایم ڈی ہیرو فومی ناگاوٴ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں اور مراعات فراہم کر رہی ہے، پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش صوبہ بن چکا ہے، کئی غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرام دہ سفر کیلئے میٹرو بس پراجیکٹ رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔