پاکستان
08 جنوری ، 2013

امریکی سینیٹرز کارل لیون اور جیک ریڈوطن لوٹ گئے

امریکی سینیٹرز کارل لیون اور جیک ریڈوطن لوٹ گئے

واشنگٹن…امریکی سینیٹرز کارل لیون اور جیک ریڈ پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق ان کے دورے کامقصد پاک امریکا مشترکا مفادات کی نشاندہی کرنا اور باہمی رابطے بڑھانا تھا۔ امریکی سفارت خانے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون اور رکن جیک ریڈ نے پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتیں کیں ۔ امریکی سینٹرز نے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور ان کی ٹیم سے بھی مشاورت کی۔ سینیٹر کارل لیون اور جیک ریڈ نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کیخلاف لڑنے ، مستحکم و محفوظ افغانستان کی حمایت اور معاشی مواقع بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید خبریں :