پاکستان
09 جنوری ، 2013

آج بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

آج بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد…سرد ہواوٴں اور شدید سردی کے بعد اسلام آباد،لاہور اور شیخوپورہ میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے اسلام آباد ، لاہور اور شیخورہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ملک کے شمالی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان ،خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں ،کشمیر گلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر آئندہ چند روز تک جاری رہی گی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دشدید سرد اور خشک رہا۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت جن میں اسکردو میں منفی 17، استور منفی 15، کالام منفی 10، گلگت منفی 08، قلات منفی 06، کوئٹہ منفی 04، مری منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔ملک کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔اسلام آباد میں 02،پشاور میں01،مظفرآباد میں01 ،فیصل آباد میں02-ملتان میں02،کراچی میں13،حیدرآباد میں09سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :