Time 12 ستمبر ، 2023
دنیا

روسی ائیرلائن کے طیارےکی دوران پرواز تکنیکی خرابی پر میدان میں ہنگامی لینڈنگ

روس میں یورال ائیرلائن کے مسافر  بردار طیارے نے تکنیکی خرابی کے باعث کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یورال ائیر لائن کی پرواز یو 61383 نے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 14 منٹ پر روس کے سوچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ائیرپورٹ اومسک کے لیے ٹیک آف کیا۔

اے 320 ائیر بس طیارہ لگ بھگ ساڑھے تین گھنٹے کا سفر طےکرکے اومسک پہنچا، طیارہ 2100 فٹ کی بلندی پر 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ پائلٹ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا۔

پائلٹ نے لینڈنگ منسوخ کی اور طیارے کو گو اراؤنڈ پر لےگیا، اس دوران پائلٹ طیارے کی فنی خرابی دورکرنےکی کوشش کرتا رہا مگر ناکام رہا۔

بعد ازاں پائلٹ کی جانب سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا اور طیارے سے فلائٹ راڈار کو بھی ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے، بعد 7225 فٹ کی بلندی اور 418 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارے کا فلائٹ ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

بعد میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے نووسیبرسک کے قریب ایک میدان میں زبردستی ہنگامی لینڈنگ کی اور طیارے میں سوار لگ بھگ 167 مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔

ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے لینڈنگ گیئر اور  پنکھوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹیں لینڈنگ سے پہلے ہائیڈرولک مسئلے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

مزید خبریں :