09 جنوری ، 2013
اسلام آباد…دُھند کے باعث پشاور اسلام آباد اور لاہور فیصل آباد موٹر وے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دُھند کے باعث پشاور سے موٹر وے پر ہر قسم کی ٹریفک کی انٹری بند کر دی گئی ہے، اسلام آباد پشاور موٹر وے پر پشاور سے رشکئی اور رشکئی سے برہان تک شدید دُھند ہے،موٹر وے پولیس نے لاہور فیصل آباد موٹر وے کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی ہے، فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دُھند ہے، شدید دُھند کے باعث فیصل آباد اور لاہور کی طرف جانے والی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں سے آوٹ کرر ہے ہیں اور فیصل آباد سے ٹریفک کی انٹری بند کر دی ہے،لاہور اسلام آباد موٹر وے پر بھیرہ سے شیخوپورہ تک شدید دُھند ہے اُدھر جی ٹی روڈ پر جمبر سے ملتان ،لودھراں تک بھی دُھند ہے۔