پاکستان
09 جنوری ، 2013

کراچی:منگھوپیرروڈ پر پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ

کراچی:منگھوپیرروڈ پر پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ

کراچی …کراچی میں منگھوپیر روڈ پر مسلح افراد اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،لیکن تمام ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگھوپیر روڈ پر ٹرک ڈرائیورسے لوٹ مارکرنے اور پھر اُنہیں اغواء کرکے تاوان وصول کرنے والے ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ایس ایس پی ناصر آفتاب نے جیو نیوز کو بتایا کہ لوٹ مار کی واردتوں میں ملوث ملزمان کی تعداد 6 سے زائد تھی،جو جدید ہتھیاروں سے لیس تھے،جنہوں نے شدید فائرنگ کی،واقعے کے بعد پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کا استعمال بھی کیا گیا،جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،لیکن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔

مزید خبریں :