Time 15 ستمبر ، 2023
پاکستان

دھماکوں سے ڈرنے والا نہیں، مزید قوت سے مہم چلاؤنگا: حافظ حمد اللہ

دھماکے کے وقت گاڑی میں4 افراد تھے جو محفوظ رہے، مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے: رہنما جے یو آئی/ فائل فوٹو
دھماکے کے وقت گاڑی میں4 افراد تھے جو محفوظ رہے، مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے: رہنما جے یو آئی/ فائل فوٹو

 جے  یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ  وہ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں اور مزید قوت سے مہم چلائیں گے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیےا سپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے۔

مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ دھماکے کے وقت گاڑی میں4 افراد تھے جو محفوظ رہے، مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے۔

 واضح رہے کہ حافظ حمداللہ کی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب بم سےنشانہ بنایا گیا تھا، دھماکے میں 5 سے 6کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حملے کو بزدلانہ فعل قراردیا ہے جب کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہر محبِ وطن کو نشانہ بنا رہے ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔

مزید خبریں :