15 ستمبر ، 2023
کراچی: رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ایک ارب روپے کی چینی برآمد کر لی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیاجس دوران پکڑی گئی چینی کی ایک لاکھ 6 ہزار بوریاں ضبط کرلی گئیں۔
دوسر ی جانب حب ریور روڈ پر واقع 2مختلف گوداموں میں کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی جہاں سے چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کیے گئے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زائد بنتی ہے۔
ترجمان کے مطابق ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی تاہم اب برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔