ڈاکٹرز نے ایک شخص کے کولہے سے 5 کلو گرام وزنی کینسر کی رسولی نکال لی

کیول سنگھ نے اپنے سیدھی جانب کے کولہے میں درد اور سوجن کو محسوس کیا اس وجہ سے انہیں اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف بھی تھی/ فوٹو بشکریہ العربیہ
کیول سنگھ نے اپنے سیدھی جانب کے کولہے میں درد اور سوجن کو محسوس کیا اس وجہ سے انہیں اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف بھی تھی/ فوٹو بشکریہ العربیہ

متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے ایک شخص کے کولہے سے 5 کلو گرام وزنی کینسر کی رسولی نکال دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ بھارتی تارکین وطن کیول سنگھ ابو ظبی میں الیکٹریشن ہیں جو 2 بچوں کےباپ بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیول سنگھ نے اپنے سیدھی جانب کے کولہے میں درد اور سوجن کو محسوس کیا اس وجہ سے انہیں اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف بھی تھی، انہوں نے  ابو ظبی کے براہین انٹرنیشنل اسپتال میں ڈاکٹرز سے اپنا معائنہ کروایا جس پر انہیں کینسر کی رسولی کا بتایاگیا۔

ڈاکٹرز کا بتانا ہےکہ کیول سنگھ کی سرجری کرکے کینسر کی رسولی نکالنے میں 3 گھنٹے کا وقت لگا اور انہوں نے آپریشن کے ذریعے 20 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی۔

جگر کی پیوند کاری کے ماہر ڈاکٹر گرشرن سنگھ نے کہا کہ اگر اس رسولی کو نہ نکالا جاتا تو یہ مریض کی خون کی شریانوں اور اعصاب کو شدید متاثر کرتی جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا تھا۔

ڈاکٹر گرشرن نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی غیر معمولی کیس ہے اور اس سے پہلے انہوں نے صرف ایک بار ایسا کیس دیکھا ہے تاہم اب مریض بالکل صحت مند ہے اور آپریشن کے 3 دن بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :