Time 18 ستمبر ، 2023
جرائم

فیصل آباد میں اتائی ڈاکٹر کی کلینک پر مریضہ کی 15 سالہ بیٹی سے زیادتی

فیصل آباد میں اتائی ڈاکٹر نے کلینک پر مریضہ کے ساتھ آئی اس کی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں میں اتائی ڈاکٹر امیر ذوالفقار کے کلینک پر مریضہ اپنی 15 سالہ بیٹی اور بیٹے کے ساتھ آئی۔

اتائی نے مریضہ کے بیٹے کو رپورٹس لانے کیلئے کلینک سے باہر بھیج دیا۔ مریضہ کو بے ہوشی کی دوائی پلا دی اور اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس نے تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

مزید خبریں :