پاکستان
10 جنوری ، 2013

کراچی: گاڑی میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

کراچی: گاڑی میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

کراچی....کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ کے پیٹرول پمپ پرکھڑی گاڑی میں بارودی موادکے دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔راشد منہا س روڈ پر دھماکا علاقے کے مشہور شاپنگ سینٹر کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر ہوا جہاں پمپ ہی کی دکان کے سامنے گاڑی کھڑی تھی۔ دھماکے سے کار مکمل طورپر تباہ ہوگئی اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق کار میں ہونے والا دھماکا باردوی مواد پھٹنے سے ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق بم کار کے پچھلے حصہ میں رکھا ہوا تھا۔دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ عینی شاہدکاکہناتھاکہ دھماکااس قدرشدید تھاکہ لوگ افراتفری کاشکارہوگئے۔ دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ہے۔ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والی گاڑی پر AXX525رجسٹریشن نمبرلکھاہواہے جبکہ نمبر پلیٹ پرسندھ گورنمنٹ کی مہربھی نہیں ہے، Axx525 کی اصل نمبر پلیٹ 2012 میں جاری کی گئی تھی،جوکہ فیڈرل بی ایریا کے رہائشی کے نام رجسٹرڈ ہے، پمپ پر دھماکے نے علاقے کے مکینوں کوخوف زدہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :