پاکستان
10 جنوری ، 2013

لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد سیل کرنا عقل مندی نہیں، منورحسن

لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد سیل کرنا عقل مندی نہیں، منورحسن

لاہور....امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو روکنے کی سنجیدہ کوشش کرنے کی بجائے کنٹینر لگا کر اسلام آباد سیل کرنا عقل مندی نہیں۔ لاہورمیں مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ انتخابات جیسے تیسے بھی ہوں، نہ ہونے سے ہزار درجے بہتر ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بار بار ایک ہی طرح کے کرپٹ لوگ منتخب ہوکر آجاتے ہیں لیکن ملک کو انتشار کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے عوام میں احساس شرکت پیدا ہوتا ہے جو قومی یکجہتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے ،حکومت پر دباو¿ نہ بڑھایا گیا تو انتخابات سے راہ فرار اختیار کرسکتی ہے ۔

مزید خبریں :