پاکستان
10 جنوری ، 2013

پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع

پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع

پشاور…مہاجرین کی آبادکاری کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ترجمان دنیا اسلم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اسلم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات اور نگران حکومت کے قیام کے پیش نظر افغان مہاجرین کو نئے رجسٹریشن کارڈ جاری نہیں کیے جا رہے اور پرانے کارڈ ہی قابل استعمال ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارڈ کے حامل افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رضاکارانہ واپسی پروگرام کے اب تک 3.4 ملین افعان مہاجرین واپس چلے گئے ہیں جبکہ 1.6 ملین رجسٹرڈ افعان مہاجرین اب بھی پاکستان میں مقیم ہیں ،جس میں سے ایک ملین خیبر پختون خوا میں رہاش پزیر ہیں۔ ترجمان کے مطابق سال 2012 میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :