کھیل
Time 22 ستمبر ، 2023

ورلڈکپ کے دوران ٹیموں کو اسٹیڈیم کس طرح پہنچایا جائیگا؟ بھارت کا سکیورٹی پلان تیار

ہ اسٹیڈیم تک فینز کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے: بھارتی سکیورٹی حکام۔ فوٹو فائل
ہ اسٹیڈیم تک فینز کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے: بھارتی سکیورٹی حکام۔ فوٹو فائل

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے سکیورٹی آفیسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیڈیم تک فینز کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے۔

سکیورٹی آفیسر کے مطابق ورلڈ کپ میچز کے دوران ملٹی لیئر سیکورٹی فراہم کی جائے گی، سکیورٹی ادارے اور مقامی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے کے لیے کمیونیکیشن سسٹم ترتیب دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک ٹیموں کے لیے محفوظ راستہ بنایا جائے گا، پونے سمیت کئی اسٹیڈیمز شہر سے دور واقع ہیں، دوری کی وجہ سے جامع پلان ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

کمشنر پولیس وینوئے کمار کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں ملٹی لیئر سکیورٹی کا حصار ہو گا، ہر سکیورٹی لیئر کا ایک الگ مقصد ہو گا اور ہر لیئر میں سکیورٹی اہلکاروں کی مخصوص تعداد ہو گی۔

کمشنر پولیس کے مطابق ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اسٹیڈیم میں پارکنگ کو دیکھے گی، ہر سکیورٹی لیئر پر فینز کی چیکنگ ہو گی اور میچز سے قبل بھی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سکیورٹی چیکنگ ہو گی۔

مزید خبریں :