پاکستان
10 جنوری ، 2013

پی پی کرم ایجنسی کے صدر ریاض حسین پشاور میں قتل

پشاور…پاکستان پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر اور معروف معالج ڈاکٹر سید ریاض حسین شاہ کو پشاور کے علاقے ڈبگری میں قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ریاض حسین شاہ معمول کے مطابق ڈبگری میں مشن اسپتال کے قریب واقع اپنے کلینک آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ ڈاکٹر ریاض کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، تاہم لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ان کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ریاض پر اس سے پہلے عام انتخابات کے موقع پر بھی پاڑا چنار میں خود کش حملہ ہوا تھا، وہ سابقہ آئی جی خیبر پختون خوا سید ارشاد حسین، ائیر مارشل سید قیصر حسین شاہ اور سیکریٹری ہیلتھ ریگولیرٹی اتھارٹی مجاہد حسین کے بھائی تھے۔

مزید خبریں :