کھیل
Time 30 ستمبر ، 2023

قومی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کل صبح پاکستان ٹیم کو جوائن کرینگے

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر آج انگلینڈ سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں/فوٹوفائل
ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر آج انگلینڈ سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں/فوٹوفائل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کل صبح پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مکی آرتھر آج انگلینڈ سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ،مکی آرتھر حیدر آباد دکن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

گزشتہ روز پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو  5 وکٹوں سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

مزید خبریں :