11 جنوری ، 2013
مانسہرہ…ضلع مانسہرہ میں2روز کی بندش کے بعد عوام کو سی این جی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ مانسہرہ میں گیس پریشر کی کمی اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کی خاطرڈپٹی کمشنر ذوالفقار شاہ نے دو روزقبل ضلع بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور دو روز مکمل ہونے کے بعد ضلع بھر کے 45 سی این جی اسٹیشنز نے 74 روپے کلو کے ریٹ پرعوام کو سی این جی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔