پاکستان
11 جنوری ، 2013

بلوچستان مسئلے کے حل کے لیے جو بن پڑی کریں گے،گورنر پنجاب

 بلوچستان مسئلے کے حل کے لیے جو بن پڑی کریں گے،گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بلوچستان مسئلے کے حل کے لیے جو بن پڑی کریں گے، سارک چیمبر آف کامرس کے 42 رکنی وفد نے گورنر ہاوٴس میں ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر احمد محمود نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کی جڑ مس مینجمنٹ اور گڈ گورننس کا نہ ہونا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سارک ممالک کومل کر خطے میں پائیدار امن کیلئے تعاون اور اشتراک کو بڑھانا ہو گا ، سارک ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا زیادہ سے زیادہ تبادلہ ناگزیر ہے، موجودہ حکومت اس کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں :