02 اکتوبر ، 2023
آئی سی سی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈکے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے انڈیا میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔
ٹم ساؤتھی نے دائیں انگوٹھے کی سرجری کے باعث تاخیر سے اسکواڈکو جوائن کیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل آج بھی دو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان جب کہ دوسرا نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔