02 اکتوبر ، 2023
کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی نے ایک خاتون اور 4 بچیوں کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی عبداللہ اور اس کی بیوی فاطمہ کے درمیان کافی عرصے سےگھریلو ناچاقی جاری تھی۔
گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر 35 سالہ فاطمہ نے اپنی 3 سالہ بیٹی علینا، 6 سالہ ارینہ ،8 سال ماہدہ اور 10 سالہ زاہدہ کو زہریلی دوا پلا کر خود بھی دوا پی کر خودکشی کرلی۔
افسوس ناک واقعےکی اطلاع ملنے پر پولیس نے ماں اور چاروں بیٹیوں کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں۔
پولیس نے فاطمہ کے شوہر عبداللہ کو حراست میں لےکر واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔