Time 03 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ساتھ سعودی عرب میں فراڈ

صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طورپر سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے ویزے کی مد میں فراڈ کیا، فراڈ کرنے والے شخص کا تعلق لاہور سے ہے__فوٹو: فائل
صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طورپر سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے ویزے کی مد میں فراڈ کیا، فراڈ کرنے والے شخص کا تعلق لاہور سے ہے__فوٹو: فائل

پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک سعودی عرب میں فراڈ کا شکار ہوگئیں۔

صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طورپر سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے ویزے کی مد میں فراڈ کیا، فراڈ کرنے والے شخص کا تعلق لاہور سے ہے۔ 

صندل خٹک نے بتایا کہ متعلقہ شخص پیسے لے کر پاسپورٹ رکھ لیتا ہے اور ویزا منسوخ کی اسٹیمپ دکھا دیتا ہے اور اس کام کے 10 ہزار ریال بٹور چکا ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف ایف آئی اے میں رپورٹ درج کرواؤں گی۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :