05 اکتوبر ، 2023
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی کراچی میں گلشن اقبال میں نجی اسپتال کے باہر سے چھین لی گئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی حیدر عباس کے ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی، بعد میں ڈرائیور کوچھوڑ دیا گیا۔
حیدر عباس رضوی کا بیٹا دوست کی طبعیت خرابی کے باعث گاڑی اسپتال لےکرگیا تھا۔
حیدر عباس رضوی کے زیر استعمال گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے، واقعے کی ایف آئی آر گلشن اقبال تھانے میں درج کر لی گئی۔