کھیل
Time 07 اکتوبر ، 2023

’پاکستانی تنگ نظر نہیں‘، پاکستان میں موجود بھارتی ٹیم کے مداح کی گفتگو

شاہد لاکھانی بھارتی ٹیم کی جرسی پہن کر کراچی میں گھوم رہے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب
شاہد لاکھانی بھارتی ٹیم کی جرسی پہن کر کراچی میں گھوم رہے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

ایک جانب بھارت نے پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ابھی تک ویزے جاری نہیں کیے تو دوسری طرف پاکستان کے شہر کراچی میں کرکٹ کے مداح شاہد لاکھانی بھارتی ٹیم کی شرٹس پہنے بھارت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں پاکستانی عوام امن پسند ہیں، پاکستانی تنگ نظر نہیں، پاکستانی دنیا بھر میں محبت بانٹنا جانتے ہیں۔

شاہد لاکھانی نے کہا کہ بھارتی عوام بھی پاکستانیوں سے بہت محبت کرتے ہیں جس طرح انہوں نےپاکستان ٹیم اور بابر اعظم کاائیر پورٹ پر استقبال کیا، اس سے انہوں نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے پاکستان اور بھارت کے تعلقات خوشگوار ہوں اور دونوں کے درمیان امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میری فیورٹ ٹیم ہے، ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو بہت پسند کرتا ہوں، بھارتی بھی ہمارے ہیروز بابر اعظم، شاہین آفریدی، رضوان کو پسند کرتے ہیں۔

14اکتوبر کوپاکستان اور بھارت ٹاکرے ست متعلق ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور میں دونوں کو سپورٹ کروں گا۔

مزید خبریں :