Time 08 اکتوبر ، 2023
دنیا

مودی سرکار شدید خطرات میں، بہار حکومت نے ’کاسٹ‘ سروے کے نتائج جاری کردیے

سروے کے نتائج بھارتی انتخابات میں مودی کی ہار کی بڑی وجہ ثابت ہوں گے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
 سروے کے نتائج بھارتی انتخابات میں مودی کی ہار کی بڑی وجہ ثابت ہوں گے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

مودی سرکار کی بہار حکومت سروے کے نتائج جاری کرنے سے روکنے کے لیے تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق سروے بہار حکومت کی جانب سے جاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 80 فیصد سے زائد عوام کا تعلق نچلی ذاتوں سے ہے۔

دی وائر کے مطابق بھارتی حکومت میں نچلی ذات والوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ بہار حکومت نے وسائل کی تقسیم سے متعلق سروے کے نتائج نشر کرنے کا اعلان کیا۔

دی وائر نے لکھا کہ مودی سرکار سروے کے نتائج سے خوفزدہ ہو کر شدید کشمکش کا شکار ہے جبکہ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے نتائج بھارتی انتخابات میں مودی کی ہار کی بڑی وجہ ثابت ہوں گے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سروے کے نتائج پبلک نہ کرنے کے لیے مودی سرکار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا اور کہا کہ ہم کسی حکومت کو فیصلہ کرنے سے نہیں روکیں گے، سروے نتائج پبلک کرنے پر آئینی طور پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔

مزید خبریں :