Time 10 اکتوبر ، 2023
کاروبار

پاکستان میں موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف

گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح ساڑھے 8 فیصد تھی تاہم اس سال بے روزگاری کم ہوکر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے: آئی ایم ایف/ فائل فوٹو
گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح ساڑھے 8 فیصد تھی تاہم اس سال بے روزگاری کم ہوکر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے: آئی ایم ایف/ فائل فوٹو

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی اور سال 2028 تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح ساڑھے 8 فیصد تھی تاہم اس سال بے روزگاری کم ہوکر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے جب کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عالمی سطح پرکوروناوبا اور روس یوکرین جنگ کے اثرات برقرار ہیں۔

مزید خبریں :