پاکستان
12 جنوری ، 2013

بلوچستان میں خونریزی روکنے کیلئے مذاکرات کیے جائیں، آئی جی ایف سی

بلوچستان میں خونریزی روکنے کیلئے مذاکرات کیے جائیں، آئی جی ایف سی

کوئٹہ…بلوچستان میں خونریزی روکنے کے لئے بڑا مکالمہ کیا جائے اورمسئلے کاحل مذاکرات سے تلاش کیاجائے،آئی جی ایف سی کہنا ہے کہ بلوچستان میں خونریزی روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر مذاکرات شروع کیے جائیں اور مسائل کوجذبات کے بجائے عقل سے حل کیاجائے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجرجنرل عبیداللی خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہلاکتوں پرافسوس ہے۔ حالیہ دھماکے فرقہ واریت کاشاخسانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورت حال غلط فہمیوں کی وجہ سے خراب ہورہی ہے۔ حالات کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔ بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ڈھونڈنے کے بجائے مسئلے کا حل مذاکرات سے تلاش کیاجائے۔بلوچستان میں خونریزی روکنے کے لیے فوری طور پربڑا مکالمہ شروع کیا جائے،آئی جی ایف سی نے مزید کہا کہ مسائل کوجذبات کے بجائے عقل ودانش سے حل کیاجائے۔

مزید خبریں :