Time 11 اکتوبر ، 2023
کھیل

ویڈیو: سری لنکا سے جیت کے بعد قومی ٹیم کا حیدرآباد کے ہوٹل میں کیسے استقبال کیا گیا؟

آٸی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی دوسری کامیابی پر کرکٹ ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

10 اکتوبر کو پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور شاندار انداز میں 345 جیسا ہدف حاصل کیا۔

حیدرآباد میں ہونے والے اس میچ کے بعد جب قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو ہوٹل کے باہر فینز نے تالیاں بجا کرٹیم کو سراہا۔

اس کے علاوہ ہوٹل اسٹاف بھی پاکستانی ٹیم کی کاکردگی پر خوش نظر آیا اور تالیاں بجائیں، اس موقع پر پاکستان ٹیم کے نعرے بھی لگتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا اگلا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں بھارتی ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :