12 جنوری ، 2013
کراچی… وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گورنر بلوچستان کو ٹیلیفون کرکے کوئٹہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے گورنر بلوچستان ذوالفقارمگسی کو ہدایت کی کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہے۔