12 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے پیش نظرمزید شاہراہیں کنٹینرزلگاکر بند کردی گئیں۔کنٹینرز لگانے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اور درجنوں مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کے 14جنوری کے لانگ مارچ کے سلسلے میں ریڈ زون اور گردونواح کی دیگر شاہراہوں پر کنٹینرز لگانے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھی درجنوں کنٹینرز لگائے گئے، جس سے اے کے فضل الحق روڈ ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند ہوگیا جبکہ ڈی چوک اور لقمان حکیم روڈ پہلے ہی بند کئے جاچکے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون آنے والی مزید شاہراہوں پر بھی کنٹینرز نصب کئے جائیں گے۔